ملائیکہ ریاض:ہمسفر امیر ہو تو شادی کرونگی

0
83

کراچی:(پاکستان ٹوڈے) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ملائیکہ ریاض نے شادی کے لیے امیر ہمسفر کا اظہار کر دیا

حال ہی میں اداکارہ ملائیکہ ریاض نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پروگرام کے دوران اپنے ہمسفر میں پائی جانیوالی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لڑکا نہ صرف معاشی طور پر مستحکم ہو بلکہ وہ فیملی کے ساتھ رہنے والا ہو کیوں کہ وہ اکیلی نہیں رہ سکتی۔

شوبز کیریئرمیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ کے شعبے میں مجھے خاص مزہ نہیں آیا اسی لئے میں ڈرامہ انڈسٹری میں داخل ہوئی، اپنی تعلیم مکمل نہ کرنے کا بہت افسوس ہے۔

Leave a reply