ملتان سٹیڈیم میں فیملی سے ناروا سلوک.مریم نواز کا کرکٹر محمد عامر سے رابطہ

0
114

پاکستان سپر لیگ 9 میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کا حصہ محمد عامر کی فیملی سے ناروا سلوک کیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریم نواز کا کرکٹر محمد عامر سے رابطہ کیا۔

پی ایس ایل 9 کے ملتان میں کھیلے جا رہے میچز کے دوران کوئٹہ گلیڈیئٹر کے فاسٹ بولر محمد عامر نے الزام عائد کیا کہ ملتان کے ڈپٹی کمشنر نے میری فیملی کے ساتھ بدتمیزی کی اور میچ کے دوران انہیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔

محمد عامر نے سوشل میڈیا پر واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ ڈپٹی کمشنر نے خود کو اسٹیڈیم کا مالک بتایا اور ان کی فیملی سے انتہائی ناروا سلوک اختیار کیا۔ طاقت کا یوں غلط استعمال نا قابل برداشت ہے۔
فاسٹ بولر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کی درخواست کی تھی۔

محمد عامر کی شکایت اور مطالبے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے فاسٹ بولر سے رابطہ کیا اور ان سے ٹیلیفون پر واقعے کی تفصیلات معلوم کرتے ہوئے اس کے ازالے کی یقین دہائی کرائی۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ تمام غلط فہمیوں کو ڈپٹی کمشنرملتان نے ازخود دور کیا۔

Leave a reply