ملکی معیشت کیلئےاچھی خبر:پاکستان کوآئی ایم ایف سےدوسری قسط موصول

0
21

ملکی معیشت کےلئےاچھی خبر،پاکستان کوبین الاقوامی مالیتی فنڈز(آئی ایم ایف) سےقرض کی دوسری قسط موصول ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کردی اوربتایاکہ آئی ایم ایف نے رقم ای ایف ایف قرض پروگرام کی دوسری قسط کےطور پر جاری کی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سےجاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ اسٹیٹ بینک کوآئی ایم ایف  کی جانب سےپری بجٹ زرمبادلہ کی رقم موصول ہوگئی،76کروڑ ملین ڈالرکی رقم اسٹیٹ بینک کےریکاڈپر16مئی کےبعد سامنے آئےگی،آئی ایم ایف نے1.1بلین ڈالرکی ترسیل کاعندیہ ظاہرکیاتھا۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ باقی رقم بجٹ پیش ہونےکےبعدپاکستان کوٹرانسفر ہوگی ،آئی ایم ایف کی جانب سے3ماہ قبل 7بلین ڈالرکاپیکج پاکستان کودینےکااعلان کیاگیاتھا،زرمبادلہ کےذخائرکےاستحکام کےلئےیہ ملکی تاریخ کاسب سےبڑاپیکج ہے،پاکستان کوپری بجٹ اوربجٹ کےبعداس پیکج کی روشنی میں اقدامات کرنا ہیں۔

Leave a reply