ایپل کا نئے آئی فونز کی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ،تاہم بیٹری لائف بہتر ہو گی

ایپل کے صارفین کیلئے اہم خبر،ایپل کا نئےآئی فون 17 سیریزکی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ،تاہم خوشخبری یہ ہے کہ آئی فون کی بیٹری لائف بہت زیادہ بہتر ہو جائے گی۔
ایپل نے اپنے نئے آنیوالے آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنالیا۔
وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئی فون 17 سیریز میں نئے فیچرز، منفرد ڈیزائن اور ایک خاص ماڈل iPhone 17 Air کی شمولیت کے باعث قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ یہ نیا ماڈل ممکنہ طور پر کمپنی کے جدید ترین، ہلکے وزن اور سمارٹ فیچرز سے لیس فونز میں شامل ہوگا۔
دوسری طرف بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کے آئی فونز کیلئے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 19 میں ایک اے آئی فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے، جو بیٹری لائف کو بہتر بنائے گا۔اس فیچر سے آئی فون کی جانب سے بیٹری پاور خرچ کرنے کے عمل کو زیادہ بہتر کیا جائے گا۔آئی او ایس 19 کو ستمبر میں آئی فون 17 سیریز کے ماڈلزکے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 19 میں لاک سکرین کیلئے ایک انڈیکٹر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، جو یہ بتائے گا کہ صارف کا مکمل چارج فون کتنے وقت تک چلے گا۔
گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر سکلز متعارف
اپریل 18, 2026یوٹیوب شارٹس میں صارفین کیلئے ایک منفرد فیچر متعارف
اپریل 18, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب میں دفعہ144کانفاذلاہورہائیکورٹ میں چیلنج
جولائی 26, 2024 -
خیبرپختونخواسینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی کی مشعال یوسفزئی کامیاب
جولائی 31, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














