پاکستان کی ثالثی میں ایران مذاکرات میں پیشرفت کے امکانات موجود ہیں: مارکو روبیو

0
1

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستانی وفد آج ایران کا دورہ کرے گا، اور ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں مثبت اشارے سامنے آ رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک ہونے والی پیش رفت کے بعد یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا ایران کے ساتھ کوئی باضابطہ معاہدہ طے پاتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں ٹولنگ سسٹم کسی بھی سفارتی معاہدے کو پیچیدہ اور غیر مؤثر بنا سکتا ہے، تاہم امید ہے کہ پاکستانی حکام کا دورۂ ایران مذاکرات میں بہتری کا باعث بنے گا۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق صدر امریکہ کی ترجیح ایران کے ساتھ ایک بہتر اور قابلِ عمل معاہدہ کرنا ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر مطلوبہ معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکی صدر کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔

Leave a reply