سونا فی تولہ 5 ہزار روپے مہنگا،تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

0
2

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 ہزار روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4 ہزار 287 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سونا 50 ڈالر اضافے کے ساتھ 4530 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق سونا روایتی طور پر ایک محفوظ سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے، جس کی قیمت افراطِ زر، معاشی غیر یقینی صورتحال اور سیاسی اتار چڑھاؤ کے دوران بڑھ جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت مقامی قیمت کو بین الاقوامی مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کیا گیا تھا۔

Leave a reply