ملک بھرمیں انٹرنیٹ کی بندش کااقدام:لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

0
13

ملک بھرمیں انٹرنیٹ کی بندش اورفائروال کی تنصیب کو لاہور ہائیکورٹ  میں  چیلنج  کر دیا گیا۔
درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربرا اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ۔
درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے سمیت دیگر کوفریق بنایاگیا۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں۔انٹرنیٹ کی بندش سے کاروبار حتی کہ ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ ملک میں انٹرنیٹ کو مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

Leave a reply