ملک بھرمیں انٹرنیٹ کی بندش:معاملہ عدالت میں پہنچ گیا

0
8

ملک بھرمیں انٹرنیٹ کی بندش کےخلاف معاملہ عدالت میں پہنچ گیا۔
ملک بھرمیں انٹرنیٹ کی بندش کےخلاف درخواست کی لاہورہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس شکیل احمد نے ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی ۔
عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو متعلقہ اتھارٹیز سے ہدایات لیکر 12 بجے پیش ہونے کا حکم دیاتھا۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں۔انٹرنیٹ کی بندش سے کاروبار حتی کہ ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کے وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ملک میں انٹرنیٹ کو مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
وفاقی حکومت کے وکیل رانا نعمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نےریمارکس دئیےکہ یہ عوامی مفاد کی درخواست ہے عدالت اس پر مناسب احکامات جاری کرے گی ، ابھی فیصلہ محفوظ کررہا ہوں۔
وکیل وفاقی حکومت رانا نعمان نےکہاکہ عدالت سے استدعا ہے کہ ہمیں انٹرنیٹ کی بندش پر تفصیلی رپورٹ فائل کرنے کی مہلت دی جائے ۔ پی ٹی اے سے معلوم کرنا پڑے گا انٹرنیٹ کیوں سلو کیا ہوا ہے ۔
عدالت نےاستفسارکیاکہ کیا پی ٹی اے انٹرنیٹ کی بندش پر حکومت کو اعتماد میں نہیں لیتا ۔
عدالت نےکہاکہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے اور آپ کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے آپ کو مناسب معلومات ہی نہیں۔

Leave a reply