ملک بھر میں موبائل کی درآمد میں بہت بڑا اضافہ

0
43

(پاکستان ٹوڈے) مالی سال 24 کے 9 ماہ میں پاکستان کی موبائل فون کی درآمدات میں 181 فیصد اضافہ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں رواں مالی سال کے نو مہینوں جولائی سے مارچ کے دوران 1.301 ارب ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئیے۔ یہ موبائل فونز کی درامد گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 462.700 ملین ڈالر کے مقابلے میں 181.26 فیصد زیادہ ہے۔

مارچ 2024 میں پاکستان کی موبائل فون کی درآمدات ماہ بہ ماہ (ایم او ایم) کی بنیاد پر 4.87 فیصد کم ہوئیں۔ فروری 2024 میں 160.90 ملین ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 153.051 ملین ڈالر رہیں۔

Leave a reply