ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر

0
3

قومی احتساب بیورو (نیب)نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر کردی۔
قومی احتساب بیورو کے مطابق ملک ریاض کی جائیدادوں کی  نیلامی 7 اگست 2025ء کو نیب راولپنڈی آفس جی سکس ون اسلام آباد میں ہوگی۔
نیب حکام کاکہناہےکہ جن جائیدادوں کی نیلامی کی جا رہی ہے ان میں’’بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس Il پلاٹ نمبر 7-D پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن، فیز II، راولپنڈی شامل ہیں،نیلامی میں پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ بحریہ ٹاؤن، فیز II، راولپنڈی پر بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس بھی شامل ہیں۔
نیب حکام کےمطابق روبیش مارکی اینڈ لان ،بحریہ گارڈن سٹی نزد بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس بحریہ ٹاؤن اسلام آباد بھی نیلام ہونگی،پلاٹ نمبر 984-براڈ-اے بحریہ ٹاؤن، فیز-1V، راولپنڈی پر ایرینا سینما کو بھی نیلام کیا جائیگا، بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اکیڈمی (سکول بلڈنگ)، اسٹریٹ جیسمین اور سلور اوکس روڈ صفر ولاز I، بحریہ ٹاؤن راولپنڈی بھی نیلام ہونگی۔ جبکہ پلاٹ نمبر 27 پر سفاری کلب، فیز سفاری ولاز بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کوبھی نیلام کیا جائیگا۔

Leave a reply