ملک میں آئین کی بالادستی، عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین کا معاملہ

0
60

(پاکستان ٹوڈے) ملک میں آئین کی بالادستی، عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین اور لاقانونیت خصوصاً 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں ملک کو آئین و قانون سے محروم کرنے کیخلاف ملک گیر مزاحمت کا معاملہ

پاکستان تحریک انصاف کی تمام ایوانوں میں موجود پارلیمانی پارٹیز کا اہم اجلاس طلب, قومی اسمبلی اور سینٹ کے ساتھ چاروں صوبائی اسمبلیوں کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس آج سہ پہر اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

ملک بھر سے تحریک انصاف کے مرکزی قائدین اور منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینٹ شرکت کریں گے، بانی چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے سفارشات پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں ایوانوں کے اندر اور باہر پرامن مگر بھرپور سیاسی و پارلیمانی مزاحمت کے آپشنز پر تبادلۂ خیال کیا جائے، پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اجلاس کے بعد قومی میڈیا کو فیصلوں پر جامع بریفنگ دیں گے۔

Leave a reply