منڈی بہاؤالدین:گھرمیں دھماکہ،6افرادجاں بحق،متعددزخمی

0
13

منڈی بہاؤالدین میں گھرمیں زورداردھماکہ ہونےسے6افرادزندگی کی بازی ہارگئےجبکہ حادثےمیں 7افرادزخمی بھی ہوئے ۔
منڈی بہاؤالدین کےعلاقہ کوٹ پھلے شاہ میں آتش بازی کاسامان تیارکرنےوالے گھرمیں اچانک زورداردھماکہ ہونےسےمکان زمین بوس ہوگیا،حادثےمیں 6افرادلقمہ اجل بن گئےجبکہ 7افرادزخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیوکےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ترجمان ریسکیوکےمطابق دھماکہ آتش بازی کاسامان میں آگ لگنےکےباعث ہواجوکہ اس قدرشدیدتھاکہ دھماکےسےپڑوسی کےمکان کی چھت بھی گرگئی ،جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 1 بچی بھی شامل ہے، 4 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

Leave a reply