محکمہ صحت پنجاب نےچھ ہسپتالوں کومنکی پاکس مریضوں کےلئے مختص کردیا۔
تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو قرنطینہ کرنے کیلئے انتظامات مکمل کئے جائیں گے،لاہور جنرل ہسپتال کو منکی پاکس مریضوں کیلئے مخصوص کر دیا گیا۔مخصوص ہسپتالوں میں مریضوں کو قرنطینہ کرنے کی سہولت موجود ہو گی۔ائیرپورٹ سے آنے والے مریضوں کو جنرل ہسپتال لایا جائے گا۔
بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ،الائیڈ ہسپتال فیصل آباد بھی مخصوص ہسپتالوں میں شامل ،نشتر ہسپتال ملتان کو بھی منکی پاکس کیلئے مخصوص ہسپتالوں میں شامل کیا گیا ہے ۔تمام ہسپتالوں کو منکی پاکس کے حوالے سے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. Developed By: ATRG World ©