منیب بٹ شادی میں کھانا ضائع کرنیوالوں پربرس پڑے

0
20

پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکارمنیب بٹ شادیوں میں کھاناضائع کرنےوالےمہمانوں پربرس پڑے۔
اداکارہ ایمن خان کےشوہراداکارمنیب بٹ نےحال میں اپنےسالےمعاذخان کی شادی کی تقریب کےموقع پر کھاناضائع کرنےوالےمہمانوں پروی لاگ کرتےہوئےدکھایاکےکھانےکی میزپرکھانےسےبھری پلیٹیں پڑی ہوئی ہیں ،کوئی کھاناکھانےوالا موجودنہیں ہے،اُنہوں نےمیز پر رکھی کھانے سے بھری پلیٹوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شادی میں کھانا کبھی کم نہیں پڑتا بلکہ لوگ کھانا ضائع کرتے ہیں اس لئے کم پڑتا ہے۔
منیب بٹ نے کہا مہمانوں نے ضرورت سے زیادہ کھانا نکال لیا اور پھر اسے یوں ہی چھوڑ دیا اب یہ کھانا ضائع ہوگا۔
اداکارنےمزیدکہاکہ شادی میں آنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہوتا کہ آپ کھانا نکالو اور آدھا کھاؤ آدھا چھوڑ دو۔جس کا کلپ سوشل میڈیا پر خوب  وائرل ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منیب بٹ کو سراہا جارہا ہے اور صارفین بھی کھانے ضائع کرنے والوں پر تنقیدی تبصرے کر رہے ہیں۔

Leave a reply