میانوالی میں دفعہ144نافذ،رینجرزتعینات،نوٹیفکیشن جاری

0
14

احتجاج اورجلسےکےباعث میانوالی میں 7دن کےلئےدفعہ144نافذکردی گئی اوررینجرزبھی تعینات کردی گئی۔اس حوالےسےنوٹیفکیشن  جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق میانوالی میں دفعہ 144کانفاذیکم اکتوبرسے7اکتوبرتک ہوگا۔جس کےباعث دھرنے،جلسے،مظاہرے،احتجاج اورایسی تمام سرگرمیوں پرپابندی عائدہوگئی۔
میانوالی میں رینجرز کی 2 کمپنیاں یکم سے 3 اکتوبر تک تعینات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق میانوالی میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کل میانوالی، ملتان اور فیصل آباد میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

Leave a reply