نئی گاڑی خریدیں اور لاکھوں روپے کی بچت پائیں

0
36

پاکستان ٹوڈے: سوزوکی نے گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

تفصیلات کے مطابق صارفین سوزوکی نئی گاڑی خریدنے کیلئے انسٹالمنٹ پلان میں 8 لاکھ روپے تک کی بچت کر سکتے ہیں، پاکستان میں جاری مہنگائی نے عوام کی قوت خرید پر گہرا اثر ڈالا ہے جس کی متاثرہ براہ راست آٹو انڈسٹری بھی ہوئی ہے۔

تاہم کمپنیوں نے اس کا حل نکالنے کیلئے صارفین کیلئے پُرکشش آفرز متعارف کرانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے
اور اسی لیے ’پاک سوزوکی‘ نے عوام کیلئے انتہائی شاندار اقساط کا منصوبہ متعارف کرا دیا ہے جس سے گاڑی خریدنے کے خواہشمند، 8 لاکھ روپے تک کی بچت کر سکیں گے

تفصیلات کے مطابق سوزوکی حبیب میٹرو آٹو فنانس کے تعاون سے آسان اقساط کی آفر متعارف کرا رہی ہے
جس کا مقصد کمپنی کی گاڑیوں کی رسائی مزید آسان بنانا ہے ،،، مزید برآں، پیشکش میں صارفین کے لیے اضافی بچت کو یقینی بناتے ہوئے، شرح سود 18 فیصد تک کم کی گئی ہے

جو کہ فکس ہو گی ، ان اقدامات کا مقصد کمپنی کی سیلز کو برقرار رکھنا اور اس دوران پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنا ہے ،،،، حالیہ اعلان پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی (پی ایس ایم سی) کے کافی نقصان کی اطلاع کے بعد سامنے آیا ہے ،
پاکستان میں آٹو موٹیو سیکٹر گاڑیوں کی کم ہوتی ہوئی فروخت، پیداواری رکاوٹوں اور زیادہ ٹیکسوں سے دوچار ہے، اور پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی بھی ان چیلنجوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے ۔

کمپنی کی جانب سے سال 2023 میں 10.07 بلین روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے ،جو کہ ٹیکسز میں اضافے اور فروخت میں ہونے والی بھاری کمی کا نتیجہ ہے۔

Leave a reply