نئےاسلامی سال کاآغاز،غلاف کعبہ کی تبدیلی کےروح پرورمناظر

0
9

سعودی عر ب میں نئےاسلامی سال کےآغازپرمسجدالحرام میں غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا گیا، کسوہ کی تبدیلی کی تقریب میں سیکڑوں افراد نے حصہ لیا۔
کسوہ فیکٹری سےٹرکوں کےذریعےغلاف کعبہ کومسجدالحرام منتقل کیاگیا،غلاف کعبہ کی تیاری میں ایک ہزارکلوگرام خالص ریشم استعمال کیاگیا۔120کلوگرام سونا اور 100کلوگرام چاندی سےقرآنی آیات کی کشیدہ کاری کی گئی۔
غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل سب سے پہلے حطیم میں ہوتا ہے۔دنیا کی سب سے بڑی سلائی مشین جو 16 میٹر طویل ہے اور یہ کمپیوٹر سسٹم پر چلتی ہے، جس کے ذریعے غلاف کعبہ کے دیگر کام انجام پاتے ہیں۔
غلاف کعبہ کی تبدیلی کے موقع پر مسجد الحرام میں ہزاروں کی تعداد میں نمازی اور زائرین موجود تھے اور وہ اس روح پرور تقریب کا حصہ بنے۔

Leave a reply