نائجیریا حکومت کے اعلی سطحی وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ

0
9

نائجیرین وفد میں تین ریاستوں کے گورنر سمیت حکومت کے اعلی عہدیدار شامل تھے۔

عالمی بینک کے تعاون سے نائجیریا میں ڈیزاسٹر رسک رڈکشن پر کام جاری، پنجاب سے معلومات کا تبادلہ کیا۔ نائجیریا کے وفد نے پنجاب حکومت کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام بارے آگاہی حاصل کی۔ وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو پی ڈی ایم کی ورکنگ بارے آگاہ کیا ۔

صوبائی کنٹرول روم میں تمام اضلاع کیساتھ 24 گھنٹے رابطے کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔ سیلاب، کووڈ، ڈینگی، قحط سالی سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔ ہیٹ ویو بارش فلڈ اور دیگر آفات بارے پیشگی وارننگز اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کیے جاتے ہیں ۔

ڈی جی پی ڈی ایم نے وفد کو فلڈ سمولیشن ماڈل بارے بریفنگ دی , پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ایمرجنسی ریسپانس سسٹم سے نائجیرین وفد متاثر ہوا۔ پنجاب حکومت کے تجربات سے فائدہ حاصل ہوا۔ وفد کے شرکا کی گفتگو, نائجیریا میں قدرتی آفات سے بچنے کے لئے پی ڈی ایم اے کے طریقہ کار سے استفادہ کریں گے۔

Leave a reply