پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامرکی سوشل میڈیاپرایک ویڈیووائرل ہوئی جس پر ردعمل دیتےہوئےاداکارہ سیخ پاہوگئیں۔
شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامرنےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی نازیباویڈیوپرردعمل دیتےہوئےکہاکہ یہ میری ویڈیونہیں ہےبلکہ یہ اےآئی ٹیکنالوجی سےبنائی گئی فیک ویڈیوہے۔
انسٹاگرام پر اسٹوری میں اداکارہ نے مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے قوانین کی عدم موجودگی پر سوال اٹھایا ہے۔
ہانیہ عامر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں نیوز ویب سائٹ کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ یہ ویڈیوز میری نہیں ہیں بلکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے تیارکی گئی جعلی ویڈیوہے۔
اداکارہ نے سوال اُٹھایا ہے کہ کیا اس حوالے سے کوئی قوانین موجود ہیں؟ہانیہ عامر کی شیئر کی گئی خبر کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں نظر آنے والی لڑکی کا چہرہ ان سے مشابہت رکھتا ہے۔اس کے علاوہ ہانیہ نے کچھ مزید اسکرین شاٹ شیئر کیے جو انسٹاگرام پیجز کے تھے، ان پیجز پر اداکارہ سے مشابہ لڑکی کی تصاویر تھیں، اداکارہ نے مداحوں سے اس پیج کو رپورٹ کرنے کا کہا۔
دوسری جانب سوشل میڈیاصارفین کاکہناہےکہ ویڈیوزمیں نظرآنےوالی لڑکی بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جس کی شکل ہانیہ عامرسےکافی حدتک مشابہ ہےاور مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سوشل میڈیا پر پوسٹنگ کرتی رہتی ہے۔اس حوالے سے اداکارہ سمیت دبئی میں مقیم سوشل میڈیا انفلوئنسر کین ڈول نے بھی دو مختلف اکاؤنٹس رپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔
عائشہ عمرکوہم شکل کی ڈانس ویڈیونےپریشان کردیا
ستمبر 14, 2024معروف اداکارہ شگفتہ اعجازکےشوہروفات پاگئے
ستمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 الزامات خارج
مارچ 14, 2024 -
غزہ: اسرائیل کا حماس کے 10 ہزار جنگجو مارنے کا دعویٰ
فروری 29, 2024 -
دوسری اہلیہ سےعلیحدگی:اداکارفیروزخان نےخاموشی توڑ دی
جولائی 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔