نایاب فلکیاتی نظارہ :مکمل چاند گرہن کب ہوگا اور کہاں دکھائی دے گا؟

نایاب فلکیاتی نظارہ،مکمل چاند گرہن کب ہوگا اور کہاں دکھائی دے گا؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
کل 14 مارچ کوانسانی آنکھ ایک نایاب فلکیاتی نظارہ دیکھنے والی ہے، جو دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔
مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیاتی تحقیق کے مطابق کل جمعۃ المبارک 14 مارچ کو مکمل چاند گرہن ہوگا ،تاہم کچھ ممالک میں یہ چاند گرہن جزوی دکھائی دے گا۔
انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرونومی کے مطابق یہ گرہن چاند کی سطح کے تقریباً 118 فیصد حصے پر محیط ہوگا اور چاند گرہن کے شروع سے اختتام تک تمام مراحل میں تقریباً 6 گھنٹے اور 3 منٹ لگیں گے،جبکہ چاند گرہن کے پہلے حصے کے آغاز سے لیکر آخری جزوی چاند گرہن کے اختتام تک تقریباً 3 گھنٹے 38 منٹ لگیں گے۔شمالی اور جنوبی امریکا کے علاوہ دو قطبی براعظم میں مکمل چاند گرہن کامشاہدہ کیا جا سکے گا، جبکہ چاند گرہن کا کچھ حصہ یورپ، افریقا، آسٹریلیا کے علاوہ مشرقی ایشیا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
البتہ وسطی اور مغربی ایشیا جن میں سعودی عرب، مشرقی افریقا اور مصر کے علاقے شامل ہیں، ان علاقوں میں یہ چاند گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا۔
ذہن نشین رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے کہ جب زمین گردش کرتے ہوئے سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے، تاہم سورج گرہن کی طرح چاند گرہن کو کھلی آنکھ سے دیکھنے سے بصارت کو کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے۔
ٹک ٹاک صارفین کیلئے پیسے کمانا اب زیادہ آسان ہو گیا
مارچ 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔