پاکستان ٹوڈے: محکمہ سیاحت خیبر پختو نخوا کا احسن اقدام، نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام۔
تفصیلات کے مطابق ایڈونچر تھیم پارک میں 8آؤٹ ڈور اور 40 انڈور سرگرمیاں شامل ہیں، جن میں زپ لائن، سکائی سائیکلنگ، فری فال جمپ، وال کلائمبنگ، ریپلنگ، 360 سائیکلنگ ٹریک، ایئر گن، آرچری آؤٹ ڈور سرگرمیاں، جبکہ انڈور میں ڈاجنگ کار، گیرو، باسکٹ بال، سافٹ بال، بچوں کیلئے پلے ایئریاز اور کمپیوٹرگیمز وغیری شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر زاہد چن زیب نے نتھیاگلی میں نئے ایڈونچر تھیم پارک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام سیاحوں کیلئے احسن اقدام ہے۔
صوبائی حکومت سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنیوالے سرمایہ کاروں کو مکمل سپورٹ اور تعاون فراہم کرے گی، کیونکہ سیاحت کے شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے سیاحت مقامات میں سرمایہ کاری کرنیوالی بزنس کمیونٹی کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
ورلڈ بینک کے کائٹ پراجیکٹ کے تحت گلیات کو سنو کلیئرنس مشینری کی فراہمی سمیت کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے مشینری، سیاحوں کو نتھیاگلی میں سیر و تفریح کیلئے الیکٹرک کار سمیت سیاحوں کیلئے ریسکیو 1122 مرکز کا قیام سمیت کئی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
190ملین پاؤنڈریفرنس:کارروائی کےبغیرسماعت ملتوی
اکتوبر 7, 2024پی ٹی آئی کااحتجاج:تاجربرادری کاعدالت سےرجوع کافیصلہ
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔