نوجوانوں کے تحفظ کیلئے انسٹا گرام میں نئے ٹولز متعارف

0
19

انسٹاگرام کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ،نوجوانوں کے تحفظ کیلئے میٹا کی پاپولر سوشل میڈیا ایپ میں نئے ٹولز متعارف، ان ٹولز کا مقصد نوجوانوں کو بلیک میل ہونے سے بچانا ہے۔
کمپنی کے مطابق اب مشتبہ اکاؤنٹس کی جانب سے انسٹا گرام میں نوجوانوں کو ہدف بنانا مشکل بنایا جا رہا ہے۔مشتبہ اکاؤنٹس کی جانب سے فالو وریکوئسٹس کو سپام فولڈز میں بھیجا جائے گا یا مکمل طور پر بلاک کر دیا جائے گا۔
انسٹا گرام میں ایک الرٹ کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے، جو نوجوانوں کو ایسے کسی مشتبہ اکاؤنٹ سے موصول ہونیوالے میسج کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے بتائے گا کہ یہ میسج کسی اور ملک سے بھیجا گیا ہے۔اسی طرح اگر کوئی مشتبہ اکاؤنٹ پہلے سے کسی نوجوان کو فالو کر رہا ہوگا تو اسے نوجوان کی فالوور لسٹس اور پوسٹس میں اسے ٹیگ کرنے والے اکاؤنٹس کو دیکھنے سے روکا جائے گا۔
میٹا کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز پر بھیجے جانے والی تصاویر کے سکرین شاٹ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور یہ تصاویر انسٹا گرام کے ویب ورژن پر اوپن نہیں ہوسکیں گی۔
میٹا کو اس وقت نوجوان صارفین کی پرائیویسی اور تحفظ کے حوالے سے تنقید کا سامنا ہے اور اسی لیے کمپنی کی جانب سے نئے ٹولز متعارف کرائے گئے ہیں۔

Leave a reply