وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ نوجوان قوم کاسرمایہ اورمستقبل کےمعمارہیں۔
نوجوان کےعالمی دن پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےپیغام جاری کیا۔اُن کاکہناتھاکہ یوتھ کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی پر توجہ فرض ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نوجوانوں کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے مواقع دے رہی ہے۔چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیوز کے تحت نوجوان نسل کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد پروگرام جاری ہیں۔نوجوان طلبہ کی آسانی کے لئے ای اور پٹرول بائیکس دی گئیں دوسرے فیز جلد لائینگے ۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ نوجوانوں کو بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق آئی ٹی سکلز ٹریننگ دی جارہی ہے ۔مسلم لیگ ن نوجوانوں کو پھر لیپ ٹاپ سکیم دے رہی ہے۔ جلد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے وظائف دئیے جائیں گے، انشاء اللہ کسی نوجوان کی تعلیم میں فیس کی کمی آڑے نہیں آئے گی۔نوجوانوں کی توانائی اور صلاحیتیں ملک کی ترقی کیلئے بے حد اہم ہیں۔ یقین ہے کہ ہمارے نوجوان محنت اور لگن سے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ قوم بنائیں گے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ ارشد ندیم نوجوانوں کیلئے محنت سے کامیابی کے حوالے سے ایک درخشاں مثال ہے۔ حکومت پنجاب اپنے نوجوانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی انہوں نے ہی اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہے۔نوجوان قوم کا سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر اورپٹرول بم کی بجائے لیپ ٹاپ،کتابیں اوراعلیٰ ڈگریاں دیکھنا چاہتی ہوں۔
فارم45اور47کےپروپیگنڈےکی کہانی سامنےآنےوالی ہے،بلاول
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔