نگران وزیراعظم اپنی حکومت کی معاشی کارکردگی سے مطمعن

0
162

پاکستان ٹوڈے کے مطابق نگران کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم منتخب حکومت کیلئے ایک ایسا لائحہ عمل دے کر جا رہے ہیں

کابینہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ترقی و استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہے، نگران حکومت کے تمام فیصلوں اور پالیسی سازی میں ملکی مفاد کو ہمیشہ اولین ترجیح دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں کابینہ نے مختلف اداروں کی تنظیم نو، بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے نگران حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔کابینہ سیکرٹری نے وفاقی بیوروکریسی کی جانب سے وزیراعظم کی مدبرانہ قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش اہم چیلنجز میں آپ کی طرف سے ملکی مفاد میں اہم اور مشکل فیصلے لیے گئے

Leave a reply