نیلم منیرپیاگھرسدھارنےکوتیار،اداکارہ کی شادی کی تقریبات کاآغاز

0
42

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیربھی پیاگھر سدھارنے کوتیار ،اداکارہ کی شادی کی تقریبات کاآغازہوگیا۔
اداکارہ نیلم منیرنےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ کےذریعےمداحوں کواپنی شادی کی خبردی ،اداکارہ نےاپنی مایوں کی تصویرشیئرکی جوکہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
صارفین نےاداکارہ کےشادی کےفیصلےکوسراہتےہوئےکمنٹس باکس میں مبارکبادکےپیغام بھی دیئے۔مایوں کی تصاویر میں نیلم منیر کو زرد رنگ کے جوڑے میں مہندی لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک تصویر میں اداکارہ اپنی والدہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔
نیلم منیر کی جانب سے مایوں کے موقع پر کراچی کے خوبصورت مقام پر فوٹوشوٹ کروایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کئی مرتبہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش رہیں جس کے بعد اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کی۔
واضح رہےکہ 2022میں اداکارہ نےایک انٹرویومیں کہاتھاکہ میری شادی سےمتعلق خبراچانک ہی ملےگئی۔لیکن میں شادی سادگی سے کروں گی۔

Leave a reply