مسلم لیگ ن کو چاروں صوبوں میں منظم کرنے کا مشن،پارٹی قائدمیاں محمدنوازشریف میدان میں آگئے۔
ذرائع کےمطابق سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے ملک گیر دورے کرنے کا فیصلہ کرلیا،سابق وزیراعظم پہلے مرحلے میں ملک گیر دورے کریں گے اور سینئر پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے ،نوازشریف سب سے پہلے بلوچستان کا دورہ کریں گے،پارٹی قائدبلوچستان کے بعد سندھ اور پھر خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے۔تینوں صوبوں کے بعد نواز شریف پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے شروع کرینگے۔
ذرائع کاکہناہےکہ نوازشریف جنوبی پنجاب بھی جائیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے،سابق وزیراعظم بلوچستان میں پارٹی کو از سر نو متحرک کرنے کے لئےتنظیم نو کریں گے،نوازشریف پارٹی کے مخلص اور دیرینہ ساتھیوں کو اعلیٰ تنظیمی عہدے دیں گے، پنجاب سمیت ملک بھر میں پارٹی کی نئی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا،نواز شریف کی ہدایت پر تحصیل کی سطح تک تنظیم سازی کے لئے مشاورت کا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا، سابق وزیراعظم کی حتمی منظوری سے نئی تنظیم سازی کا اعلان کیا جائے گا،دوسرےمرحلے میں چاروں صوبوں میں یونین کونسل تک پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
مراکش کشتی حادثہ:13پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت مکمل
فروری 4, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ
مارچ 14, 2024 -
پی ٹی ائی کارکنوں کی نظر بندی کا معاملہ
اپریل 5, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔