واشنگٹن:مسافرطیارہ حادثہ میں پاکستانی خاتون عسری حسین بھی جاں بحق

امریکہ میں مسافرطیارےکےحادثہ میں پاکستانی خاتون عسری حسین بھی جاں بحق ہوگئی۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق عسری حسین کےشوہرحمادرضانےمیڈیاکوبتایاکہ 30 جنوری کو رات 8 بجے کے قریب طیارہ حادثےسےقبل جب ریگن نیشنل ائیرپورٹ کے قریب پہنچا تو ان کی اہلیہ نے موبائل فون پر انہیں ٹیکسٹ میسج کیا کہ ان کا طیارہ لینڈ کرنے والا ہے۔ حماد نے جوابی پیغامات بھیجے تو وہ وصول نہیں کیے جاسکے جس کا مطلب انہوں نے یہ سمجھا کہ کوئی گڑ بڑ ہوگئی ہے۔ بدقسمتی سے عسری کا بھی یہ آخری پیغام ثابت ہوا۔
26 سالہ عسری حسین امریکن پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں، اسری حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا،عسری حسین کام کے سلسلے میں کنساس گئی تھی جہاں انہیں ایک ہسپتال کی حالت بہتر بنانا تھی، دوران پرواز بھی وہ کام میں مصروف تھیں۔
عسری حسین کی میت مل گئی ہےجوکہ اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے اور ان کی تدفین اتوار کو انڈیانا پولس میں ہو گی۔
یاد رہے کہ واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کے حادثے میں دونوں طیاروں میں سوار 67 مسافروں کو مردہ قرار دیا جا چکا ہے، حادثے کے بعد دریا میں گرنے والے طیارے سے اب تک 40 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں سے 28 کی شناخت کر لی گئی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔