پاکستان ٹوڈے: دنیا کی صارفین کیلئے خوشخبری، واٹس ایپ نے منفرد اور نیا فیچر متعارف کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیا فیچرصارفین کی حساس چیٹس تک دیگر کی رسائی ناممکن بنا دے گا۔۔۔واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی پرائیویسی پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ہے اور اب اس سلسلے میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے۔ میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنادیا گیا ہے۔
یوں تو چیٹ لاک فیچر مئی 2023 میں موبائل ایپس کیلئے متعارف کرایا گیا تھا، جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ یوںلاک کی گئی چیٹس تک رسائی سیکرٹ کوڈ کے ذریعے ہوتی ہے۔ مگر اس فیچر میں ایک خامی سامنے آئی کہ صارفین صرف مین ڈیوائس (main device) میں ہی چیٹس کو لاک کر سکتے تھے، جبکہ لنکڈ ڈیوائسز پر وہ لاک نہیں ہوتی تھیں،تاہم اب اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔
ویب بیٹا انفوWabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔اس فیچر کے تحت مین ڈیوائس کے ساتھ لنکڈ ڈیوائسز پر بھی چیٹ لاک کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔رپورٹ کے مطابق جب صارف سیکرٹ کوڈ تیار کرلیں گے تو ان کی لاکڈ چیٹس تمام لنکڈ ڈیوائسز کی چیٹ لسٹ سے بھی غائب ہو جائے گی اور ان تک رسائی لاکڈ چیٹس سکرین کے ذریعے ہی ممکن ہوگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایکس(ٹویٹر)پرپابندی:عدالت نےتحریری حکم جاری کردیا
اگست 1, 2024 -
پی ٹی آئی ورکرنےاداکارطاہرانجم کی پٹائی کردی
جولائی 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔