واٹس ایپ کون سا نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے؟

0
49

واٹس ایپ کون سا نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے؟۔۔۔ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری۔

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن کے صارفین کو چیٹ میں بھیجی جانیوالی تصاویر اور ویڈیوز کے معیار میں سب سے زیادہ مسئلے کا سامنا رہا ہے، کیونکہ اگرصارفین تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے سے قبل ایچ ڈی کا آپشن منتخب نہ کریں تو اس کے پکسلز پھٹ جاتے ہیں۔

جس سے فوٹو کوالٹی خراب ہوجاتی ہے،مگر اب واٹس ایپ صارفین کواس مشکل سے جلد چھٹکارا مل جائےگا، کیونکہ واٹس ایپ نے ایک زبردست فیچر پر کام شروع کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ دلچسپ فیچر صارفین کو ہائی ڈیفینیشن (HD) کے ساتھ میڈیا کے ڈیفالٹ معیار کے طور پر تصاویر بھیجنے کے قابل بنائے گا، جس سے ہر تصویر کیلئے HD آپشن کو منتخب نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ واٹس ایپ صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے اعلیٰ معیار کی ویڈیوز اور تصاویر بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ رپورٹس میں اس فیچر سے متعلق مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں، تاہم اتنا ضرور بتایا گیا ہے کہ اس پر ایپ نے کام کا آغاز کردیا ہے۔

Leave a reply