ورلڈجونیئرسکواش:پاکستانی کھلاڑی ٹائٹل کی دوڑسےباہر

0
56

ورلڈجونیئرسکواش چیمپئن شپ کےمقابلوں میں قومی کھلاڑی حمزہ خان اورعبداللہ نوازکوکوارٹرفائنل میں شکست ،دونوں قومی کھلاڑی ایونٹ سےباہرہوگئے۔
میگاایونٹ امریکی ریاست ہیوسٹن میں جاری ہےجونیئرسکواش چیمپئن شپ میں کوریاکےجوینگ نانےپاکستان کےدفاعی چیمپئن کھلاڑی حمزہ خان کوکوارٹرفائنل میں شکست دےدی۔67 منٹ جاری رہنے والے میچ میں کورین کھلاڑی نے 2-3 سے فتح سمیٹی۔

قومی کھلاڑی حمزہ خان دوصفرکےبعدمقابلہ2-2سےبرابرکیامگرفیصلہ کن گیم میں حمزہ خان کورین کھلاڑی کےسامنےبےبس ہوگئے۔
حمزہ کے خلاف جو ینگ کی کامیابی کا سکور 9-11، 9-11، 11-7، 11-3 اور 5-11 رہا،حمزہ خان کے بعد عبداللہ نواز کو بھی کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مصری کھلاڑی محمدذکریانےپاکستان کےعبداللہ نوازکوشکست سےدوچارکردیا۔33منٹ کےکھیل میں ذکریا نے عبداللہ کو باآسانی 3-0 سے شکست دےکرمیدان مارلیا۔ ان کی جیت کا سکور 4-11، 2-11 اور 3-11 رہا۔

Leave a reply