ورلڈچیمپئن شپ آف لیجینڈزٹورنامنٹ کےسیمی فائنل کی تاریخ سامنےآگئی۔پاکستان اورآسٹریلیاکی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنانےمیں کامیاب ہوگئیں۔
کرکٹ شائقین ہوجائےتیارقومی لیجینڈزکرکٹرنےسیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیاہے۔
ایونٹ میں قومی ٹیم اپناآخری گروپ میچ آج ایجبسٹن میں کھیلےگی،پاکستانی ٹیم کاجنوبی افریقہ کےساتھ جوڑپڑےگا۔ایونٹ میں قومی لیجینڈزکرکٹ ٹیم ابھی تک ناقابل شکست ہے،4میچزکھیلے4میں ہی کامیابی حاصل کرلی۔
سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرنےوالی دوسری ٹیم آسٹریلیانےایونٹ میں 4میچزمیں سے3میں کامیابی حاصل کی۔جوکہ دوسرےنمبرپرہےجبکہ بھارت 4 میچز میں 2 کامیابیوں کے ہمراہ تیسری جبکہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 4 اور 3 میچز میں ایک ایک فتح کے ساتھ 2، 2 پوائنٹس کیساتھ چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 سیمی فائنل شیڈول کےمطابق سیمی فائنل میچ 12 جولائی کو کھیلےجائیں گے۔پہلی پوزیشن والی ٹیم بمقابلہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم – نارتھمپٹن - شام 5 بجےجبکہ دوسری پوزیشن والی ٹیم بمقابلہ تیسری پوزیشن والی ٹیم – نارتھمپٹن - رات 9 بجےمدمقابل ہونگی۔
واضح رہےاگرپہلےمیچ کےدوران موسم خراب ہونےسےکھیل متاثرہواتودوسراسیمی فائنل تاخیرکاشکارہوسکتاہے، توقع ہے کہ ایشیا اور آسٹریلیا میں میچز آدھی رات تک جاری رہیں جو ممکنہ طور پر 13 جولائی (ہفتہ) کو ختم ہوں گے۔
ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:نیوزی لینڈکےہاتھوں بھارت کوشکست
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
خواجہ آصف کا دھرنے سے متعلق بیان
اپریل 17, 2024 -
کراچی :اورنج لائن بس کی شٹل سروس کا افتتاح
مئی 18, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔