ورلڈ بینک کی تعلیمی منصوبے کیلئے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ کی منظور ی

تعلیم ہر بچے کیلئے ہے ضروری، ورلڈ بینک نے پنجاب میں تعلیمی منصوبے کیلئے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ کی منظور ی دےدی۔
ورلڈ بینک اعلامیہ کے مطابق گرانٹ کا مقصد پری پرائمری اورپرائمری تعلیم میں بچوں کی شمولیت بڑھانا ہے، تعلیمی منصوبے سے 40 لاکھ سے زائد بچے براہِ راست مستفید ہوں گے۔
ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق 80 ہزار سکول سے باہر بچے دوبارہ تعلیمی نظام میں لائے جائیں گے ، منصوبہ اساتذہ کی تربیت اور تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے میں مدد دے گا۔ایک لاکھ سے زائد اساتذہ اور والدین تربیت اور آگہہی مہم سے فائدہ اٹھائیں گے، منصوبہ تعلیم کو ماحولیاتی تبدیلیوں اور ہنگامی حالات کے مطابق ڈھالنے میں معاون ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق منصوبہ انسانی وسائل کی ترقی اور معاشی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا، خصوصی تعلیم کے 1.4 لاکھ طلبہ بھی اس منصوبے کا حصہ بنیں گے۔