وزیراعظم اڑان پاکستان پروگرام کااعلان کل کرینگے

0
50

وزیراعظم شہبازشریف اڑان پاکستان پروگرام کااعلان کل31دسمبرسال کےآخری روز کریں گے۔
ذرائع کےمطابق اڑان پاکستان5سال کاقومی اقتصادی پلان ہے جو2024 سے2029تک ہوگا،حکومت اس پروگرام کےتحت2029تک برآمدات سالانہ 60ارب ڈالرزتک بڑھائےگی،پروگرام کےتحت سالانہ آئی ٹی گریجوایٹس کی تعدادمیں ہزاروں کااضافہ کیاجائےگا۔
ذرائع کاکہناہےکہ اڑان پاکستان کامقصدپاکستان کو2035تک1000ارب ڈالرمعیشت کی بنیادفراہم کرنا ہے، اس پروگرام کےتحت شرح خواندگی کوفروغ دیاجائےگا،غربت میں کمی لائی جائےگی،آئی ٹی برآمدات کو اڑان پاکستان پروگرام میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

Leave a reply