وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہدسےملاقات،دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف نےسعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان سےملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات،پاک سعودی سرمایہ کاری اورتجارتی امورپرتبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سےسعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نےسعودی عرب کےولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان سےملاقات کی،ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیراوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی موجودتھے۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان مضبوط اورتاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا،اقتصادی،تجارت،سرمایہ کاری،توانائی اوردفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانےپربات چیت ہوئی،پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان بڑھتےہوئےاقتصادی تعاون پراطمینان کااظہارکیاگیا۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ وزیراعظم شہبازشریف نےاہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانےکیلئےسعودی عرب کےعزم کوسراہا،دفاعی اورسیکیورٹی تعاون کومضبوط بنانےکےاپنےعزم کااعادہ کیا،دونوں رہنماؤں نےعلاقائی صورتحال کےساتھ ساتھ خطےکےسیاسی منظرنامےپربھی بات چیت کی،خطےمیں امن ، استحکام اورخوشحالی کیلئےمشترکہ وژن کوفروغ دینےکیلئےمل کرکام کرنےپراتفاق کیا۔
اعلامیہ کےمطابق سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نےسعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں خدمات کااعتراف کیا،عوام کےدرمیان روابط،ثقافتی تبادلےاورتعلیمی تعاون کومزیدمضبوط بنانےکی ضرورت پرزوردیا۔
ڈیڑھ سال بعدتوجسمانی ریمانڈنہیں دیاجاسکتا،جسٹس ہاشم کاکڑ
اپریل 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب میں جامع صفائی مہم شروع کرنےکااصولی فیصلہ
جولائی 26, 2024 -
اے آئی ایپلی کیشن ڈیپ سیک کی شاندار کامیابی کاکیا راز ہے؟
جنوری 30, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔