پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج دورہ سعودی عرب کے لئے روانہ ہوں گے ، وزیراعظم کے وفد کی پرواز دوپہر 2:30 بجے لاہور سے روانہ ہو گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ کابینہ اراکین، خاندان کے افراد اور دیگر لوگ بھی روانہ ہوں گے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور ان کے اہلخانہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد خصوصی طیارے کی بجائے کمرشل پرواز کے ذریعے روانہ ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 859 کے ذریعے لاہور سے روانہ ہوں گے۔
پرواز دوپہر 2 بج کر 25 منٹ پر لاہور سے مدینہ کے لئے روانہ ہو گی، وزیراعظم شہباز کے ساتھ جانے والوں میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، عطاء اللہ تارڑمحسن نقوی، احد خان چیمہ، علیم خان شامل ۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹرز رانا مشہود اور شبیر احمد عثمانی بھی وزیراعظم کے وفد میں شامل، عون چوہدری، مصطفے رمدے بھی وزیراعظم کے وفد میں شامل۔
وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز بھی وفد کے ہمراہ روانہ ہو رہی ہیں، وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر، صاحبزادی مہر النسا اور داماد راحیل منیر بھی وفد کے ہمراہ جا رہے ہیں۔
سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز، ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی وزیراعظم کے وفد میں شامل، وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز اور ان کے اہلخانہ بھی وزیراعظم کے وفد کے ہمراہ روانہ ہو رہے ہیں۔ صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب بھی دورہ سعودی عرب کے وفد میں شامل۔
عمران خان کی سول نافرمانی کی دھمکی
دسمبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
نوازشریف کی بیلاروس کےصدرسےملاقات
نومبر 27, 2024 -
دنیا کے کھرب پتی افراد کی فہرست جاری کردی
اپریل 3, 2024 -
امریکی طلبا کیلئے خوشخبری، دوسری بارقرض معاف
اپریل 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔