وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

0
40

وزیراعظم شہبازشریف نےوفدکےہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
وزیراعظم شہبازشریف 4روزہ سرکاری دورےسعودی پرعرب میں موجود ہیں، جہاں پرانہوں نےسعودی شہزادہ محمدبن سلمان سمیت دیگررہنماؤں کےساتھ ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کامکہ مکرمہ میں متعدد سعودی حکام نے مسجد حرام میں استقبال کیا، وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا ئیں مانگی۔
وزیراعظم شہبازشریف کےہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،حمزہ شہباز،سلمان شہباز،عون چوہدری، عبدالعلیم خان، سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن و دیگر نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

Leave a reply