وزیراعظم شہباز شریف کی نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی

0
47

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے تیسری مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر نریندر مودی کو مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر نریندر مودی کو تیسری بار بھارتی وزیر اعظم کا حلف اٹھانے پر مباک باد پیش کی۔

گذشتہ روز نریندر مودی نے تیسری مدت کیلئے بھارت کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

صدردورپدی مرمو نے نریندرمودی سےعہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری دارالحکومت دہلی کے ایوان صدر میں ہوئی، تقریب میں نومنتخب ارکان اسمبلی اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

نریندرمودی جواہر لعل نہرو کے بعد تیسری بار وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی تھی۔

 

 

مصنف

Leave a reply