وزیراعظم کا دورہء سعودی عرب

0
97

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت, وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی افطار پر مدعو

صوبائی وزیرصنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی اور دعائیں کی بعد ازاں جدہ میں چوہدری شافع حسین کے اعزاز میں چوہدری جابر گجر کرنانہ نے افطار دعوت کا اہتمام کیا جس میں موساد ال سوحیمی ، چوہدری شاکر گجر ، چوہدری محمد قمر ،

چوہدری شہزاد اور ثاقب سمیت دیگر پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی اس موقع پر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم ہاکستانی بہت محنتی اور ایمانداری سے کام کر رہے ہیں اور ہر ماہ کروڑوں ڈالر پاکستان بھیج کر جہاں اپنے خاندانوں کی کفالت کر رہے وہاں پاکستان کی معیشت میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں.

صوبائی وزیرصنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی سرمایہ کار اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں جہاں ان کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی تمام سرکاری اجازت نامے ون ونڈو کے ذریعے فراہم کئے جائیں گے اندسٹریل اسٹیٹ میں جگہ فراہم کی جائے گی.

جہاں پر دس سال ٹیکس میں چھوٹ اور مشنیری ہاکستان لانے پر امپورٹ ڈیوٹی نہیں دینا پڑی گی چوہدری شافع حسین نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں اور آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہونگے سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی معاشی مشکلات میں ساتھ دیا ہے جس پر پاکستانی قوم کو فخر ہے

Leave a reply