وزیراعظم کی یقین دہانی کےبعد چینی سفیر کا بیان حیران کن ،ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےکہاہےکہ وزیراعظم شہبازشریف کی چینی ہم منصب کویقین دہانی کےبعدپاکستان میں چینی سفیرکابیان حیران کن ہے،جوپاک چین سفارتی روایات کی عکاسی نہیں کرتا۔
ہفتہ وارپریس بریفنگ کےدوران ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرہ بلوچ کاکہناتھاکہ بدقسمتی سےپاکستان میں چینی باشندوں کےساتھ چندواقعات رونماہوئے،ہم نے چین کو ان واقعات کی تحقیقات کے بارے میں آگاہ کیا، ہمیں چینی حکومت اور سفارت خانے کی تشویش سے آگاہی ہے، پاکستان میں قیادت کی سطح پر یہاں چینی باشندوں، منصوبوں اور کمپنیوں کے تحفظ کے عزم کی تجدید کی گئی۔
ممتاز زہرا بلوچ کامزید کہنا تھا کہ چینی سفیر کا یہ بیان حیران کن ہے ، ان کابیان پاک چین سفارتی روایات کی عکاسی نہیں کرتا۔جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے چینی ہم منصب کو بھی چینی شہریوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی تھی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز چینی سفیر نےایک تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا تھا کہ چین دہشت گردانہ حملوں کے مرتکب افراد کے خلاف اقدامات دیکھنا چاہتا ہے اور ایسے حملوں میں ملوث تمام افراد کو سزا دی جا سکتی ہے۔ ہم مل کر ان دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر سکتے ہیں۔ یہ چین کے لیے ناقابل قبول ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستانی فریق پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
نئے سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
جون 12, 2024 -
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کان کی تکلیف میں مبتلا
اکتوبر 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔