وزیراعلیٰ علی امین نےخیبرپختونخوامیں آپریشن کی مخالفت کردی

0
31

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےصوبےمیں آپریشن کی مخالفت کردی۔
اپنےایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ جتنے دہشتگرد مارے جارہے ہیں، افغانستان سے اتنے مزید آرہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 ہزار کے قریب جنگجو ہمارے علاقے میں آچکے ہیں جبکہ بارڈر اور دوسری طرف ساڑھے 22 ہزار کے لگ بھگ جنگجو موجود ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ خیبر پختونخوا میں کسی صورت آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، عوام ساتھ ہوں اور نیت صاف ہو تو ان سے نمٹ لیں گے۔قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس میٹنگ کم اور پریزینٹیشن زیادہ تھی، پریزینٹیشن اور اعلامیہ پیش کرنے سے دہشتگردی ختم ہونا ہوتی تو اب تک ہو چکی ہوتی۔
علی امین کاکہناتھاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، آگے بڑھنے کے لیےعمران خان کو رہا کرنا ہوگا۔

Leave a reply