وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنوتشکیل کی منظوری دےدی۔
پنجاب بھر میں امن و امان کے قیام اور بین المسالک ہم آہنگی کیلئے وزیراعلیٰ مریم نوازکااحسن اقدام،مریم نوازنے ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دے دی ۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نئی امن کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔
پنجاب بھر میں ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کیلئے تمام مسالک سے نمائندگی لی جائے گی،آخری بار ضلعی امن کمیٹیاں 2018 میں تشکیل دی گئی تھیں ،ضلعی امن کمیٹیوں کے اکثر عہدیداران انتقال کر گئے یا انتہائی ضعیف اور غیر موثر ہو گئے،امن کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے تمام ممبران کی متعلقہ ڈسٹرکٹ انٹیلجنس کمیٹی سے کلیرنس لی جائے گی۔
ازسرنو تشکیل سے ضلعی امن کمیٹیاں بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کر سکیں گی ۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہےکہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں تمام ضلعی امن کمیٹیوں میں ممبران اسمبلی، میئر، چیئرمین میونسپل کمیٹی، ڈی پی او، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی عہدیداران اور تمام مسلک کے نمائندگان شامل ہوتے ہیں۔ نئی امن کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن 2 ہفتے کے اندر جاری کرنے کے احکامات ہیں۔
9مئی مقدمات،عدالت نےوکلاکودلائل کیلئےطلب کرلیا
دسمبر 7, 2024پنجاب حکومت کاکاروبارکارڈسکیم متعارف کرانےکافیصلہ
دسمبر 7, 2024سی ایس ایس امتحان 15 فروری سے شروع ہوں گے
دسمبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس،وزارت داخلہ نےاحکامات جاری کردئیے
اکتوبر 14, 2024 -
چیمپئنزٹرافی:پاکستان کابڑااقدام،اہم پلان تیار
نومبر 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔