وزیراعلیٰ مریم نوازکی 26ویں آئینی ترمیم پاس ہونےپرقوم کومبارکباد
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے 26ویں آئینی ترمیم پاس ہونےپرقوم کو مبارکباد دیتےہوئےکہاکہ جمہوریت زندہ باد، پارلیمان پائندہ باد۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ 26 ویں آئینی ترمیم عوام کی آواز سب سے بلند ہونے کا واضح پیغام ہے ۔ 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کےلئے ناگزیر تھی، چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری سے پارلیمنٹ کو مکمل آئینی اختیار اور وقار واپس ملا ہے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ ترمیم سے بروقت انصاف ہوگا اور ہوتا نظر بھی آئے گا،26 ویں ترمیم پاکستان کو دنیا کی مثالی جمہوریت کی صف میں کھڑا کرے گی،26 ویں آئینی ترمیم سے عدالتی نظام میں مثبت اصلاحات کا باب کھل گیا، سود کے خاتمے کی شق کا خیرمقدم کرتی ہوں، عدلیہ کو خودمختار اور مزید مستحکم کیا گیا ہے، انصاف تک عوامی رسائی کو یقینی بنایا گیا ۔
امارات کی سموگ کے اثرات کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش
نومبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔