وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہاسن کی ملاقات
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وزیراعلی مریم نواز شریف کو ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہاسن نے پہلی خاتون وزیراعلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی
ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہاسن کی وزیراعلی مریم نواز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہاروزیراعلی مریم نوازشریف نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنہاسن کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو،باہمی اشتراک کار جاری رکھنے پر اتفاق پنجاب میں ورلڈ بینک کے اشتراک سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال جاری عوامی فلاح وبہبود کے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری پراجیکٹ کی خود مانیٹرنگ کروں گی۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ سے آگاہ کیا، سموگ کے خاتمے اور ائرکوالٹی انڈکس میں بہتری کے اقدامات کے لئے باہمی تعاون پر اتفاق، ورلڈ بینک کے اشتراک سے پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پنجاب سٹیز پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراک کار پر، اتفاق،وزیراعلی مریم نواز شریف نے نالج پارک پراجیکٹ سے آگاہ کیا۔ پنجاب میں غذائی کمی کے شکار بچوں کی نیوٹریشن پراجیکٹ پر تبادلہ خیال،سرکاری پرائمری سکولوں میں ڈبہ بند ملک کی فراہمی کا پراجیکٹ جلد شروع کیا جارہا ہے۔
ڈبہ بند ملک کی فراہمی کے پراجیکٹ میں ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہاسن نے وزیر اعلی مریم نواز کے وژن کو سراہا سینئر صوبائی وزیر مریم، اورنگزیب، پرویز رشید، چیف سیکرٹری اور دیگرحکام بھی موجود تھے۔
بار شیں کب اورکہاں ہوں گی،محکمہ موسمیات نےنویدسنادی
دسمبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔