وزیراعلی پنجاب نے پنجاب کو جعلی، غیرمعیاری ادویات سے پاک کرنے کی منظوری دے دی

0
48

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کو جعلی، غیرمعیاری اور ناقص ادویات سے پاک کرنے کے پروگرام کی منظوری دے دی

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے زیر اہتمام اجلاس ہوا،اجلاس میں ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، طبی عملے، نرسوں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک نصب کرنے اور جعلی، غیرمعیاری اور ناقص دوائی بیچنے والوں کو جرمانے، قید اور کاروبار سربمہر کرنے کی سزائیں دینے کا فیصلہ کیاگیا ۔

وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، طبی عملے، نرسوں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ادویات فروخت کرنے والی دکانوں، ڈرگ اسٹورز کی جدید ٹیکنالوجی جیوٹیگنگ کے ذریعے نگرانی کے اقدامات پر سخت عمل درآمد کی ہدایت کی۔ اجلاس میں جعلی، غیرمعیاری اور ناقص دوائی بیچنے والوں کو جرمانے، قید اور کاروبار سربمہر کرنے کی سزائیں دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، صحت کے تمام محکموں میں ایمرجنسی میں دوائی، صفائی، ڈاکٹر، طبی عملے اور علاج کی معیاری سہولیات پہ کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے ، سرکاری شعبے کی ہر علاج گاہ میں ڈاکٹر اور طبی عملہ کی موجودگی ہونی چاہیئے ، وزیراعلی کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب نے جعلی، غیرمعیاری اور ناقص دوائی بیچنے والوں کو جرمانے، قید اور کاروبار سربمہر کرنے کی سزائیں دینے کا فیصلہ, وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میںہسپتالوں میں ڈاکٹروں، طبی عملے، نرسوں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

دوائی جعلی نکلی تو محکمہ صحت کا متعلقہ افسر اور علاج ٹھیک نہ ہوا تو ہسپتال کی ایڈمنسٹریشن ذمہ دار ہوگی، وزیراعلی پنجاب کی سخت ہدایات کی۔ ماں اوربچے کی صحت، ایمرجنسی سہولیات کو پنجاب کی ہر سرکاری علاج گاہ میں ہنگامی بنیادوں پر اپ گریڈ کرنے کے پروگرام کی بھی منظوری دے دی۔

وزیراعلی کی ہدایت پر ہنگامی علاج کی تمام ادویات، جان بچانے کے آلات کی فراہمی کو اولین ترجیح بنایاجائے، چوبیس گھنٹے لیبارٹری، ایکس رے، الٹرا ساﺅنڈ، وہیل چئیرز کی دستیابی یقینی بنائیں، محکمہ صحت کے افسران، ڈاکٹر اور عملہ پنجاب میں صحت کا نظام محنت اور نیک نیتی سے تبدیل کرے۔

وزیر اعلی پنجاب نے بطور باضمیر پاکستانی ہم وطنوں کی خدمت کریں جو سب سے بڑی عبادت اور خدا خوفی ہے، مجھے نہیں عوام کو اور مریضوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ صحت اور علاج کے نظام میں تبدیلی آئی ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت گزشتہ روز بھی صحت کے نظام کی مکمل اوورہالنگ پر چار گھنٹے طویل اجلاس ہوا تھا۔

Leave a reply