وزیر اعلیٰ پنجاب سے رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) کی ملاقات

0
50

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) ملک افضل کھوکھر کی ملاقات ہوئی

ملاقات میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان اور سماجی بہبود سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال پرگور کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل اور نئے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، ملک افضل کھوکھر نے لاہور کے مضافات میں کلینک آن وہیل کی  سروسزکو سراہا اور کہا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے مقامی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے اور جمہوری انداز میں عوامی مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ لاہورڈویلپمنٹ پلان میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام، رابطہ سڑکوں اور پختہ گلیوں کی تعمیر شامل ہے۔

مریم نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پارکس کی بحالی بھی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل ہے۔ ملک افضل کھوکھر نے لاہور کی ری ویمپنگ کے لیے وزیر اعلیٰ کی خصوصی دلچسپی اور وژن کی تعریف کی

ترقی اور خوشحالی کے اہداف کو حاصل کرنے میں مسلم لیگ (ن) کے ہر کارکن کی سپورٹ آپ کو حاصل ہے۔

Leave a reply