وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کی اصلاحات سے متعلق خصوصی اجلاس
پاکستان ٹوڈے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے امور پر بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان ،اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس میں فرد ، میوٹیشن,ای گردآوری اور رجسٹریشن کی سہولت ملے گی
امریکہ ،برطانیہ ،کینیڈا ،سعودی عرب، گلف دیگر ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو سروسز کے لئے جلد اقدامات کا حکم
اوورسیز کے لیے خصوصی طور پر پراپرٹی ٹرانسفر سروسز میں ٹائم لائن کی پابندی کو یقینی بنائیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سرکاری اراضی کی لیز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سرکاری اراضی پر پارک اور روڈ سائیڈ سمال جم بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہر ڈسٹرکٹ میں اراضی سہولت مرکز قائم کرنے کی ہدایت 30 جون تک 11 ڈویژن میں اراضی سہولت مرکز کا آغاز کیا جائے گا، مواضعات کا ریکارڈ دسمبر تک آن لائن ہوگا۔
دس اضلاع میں آن لائن لینڈ ریکارڈ پراجیکٹ کا آغاز ہوگا، پچاس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا لینڈ ریکارڈ بھی جلد ان لائن اور ڈیجیٹل ٹرانسفر ہوگا
سوسائٹیز کی پی ایل آر اے کے تحت ڈیجیٹل ٹرانسفر سے سوسائٹیز کے ڈیٹا تک رسائی ممکن ہو سکے گی، پنجاب بھر میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں وغیرہ میں 2 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرانے کی لئے کارروائی جاری ہے ۔
811044 ایکٹر سرکاری اراضی کارپوریٹ فارمنگ کے استعمال کی جائے گی ۔ ایف بی آر کے ساتھ ڈیجیٹلائزیشن اور بی او آر کی ای گردداوری جلد کرلی جائے گی ۔ منیجمنٹ آف سٹیٹ لینڈ کا بزنس پلان بھی پیش کیا گیا ۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری ریونیو،چیف سیٹلمنٹ کمشنر، بورڈ آف ریونیو، ڈی جی پی ایل آر اے،ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈی جی کچی آبادی اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت
9مئی مقدمات،عدالت نےوکلاکودلائل کیلئےطلب کرلیا
دسمبر 7, 2024پنجاب حکومت کاکاروبارکارڈسکیم متعارف کرانےکافیصلہ
دسمبر 7, 2024سی ایس ایس امتحان 15 فروری سے شروع ہوں گے
دسمبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔