وزیر اعلیٰ پنجاب کا نگہبان رمضان پیکج کی فراہمی شروع

0
76

(پاکستان ٹوڈے) وزیر اعلیٰ پنجاب کا نگہبان رمضان پیکج،صوبہ میں مستحقین کو38ہزاردوسو90راشن بیگز گھروں کی دہلیز پر فراہم کر دیئے گئے۔

64لاکھ راشن بیگز مستحق افراد کو انکی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹیشن پلان تیار کر لیا گیا ہے، حکام کی چیف سیکرٹری پنجاب کو بریفنگ

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس۔

نگہبان رمضان پیکج،اشیاء خورونوش کی قیمتوں کی نگرانی اور گورننس کی بہتری کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ۔

عوام کو مہنگائی سے ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ چیف سیکرٹری

چیف سیکرٹری کی ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کی ہدایت۔

اشیاء خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانا انتظامی افسران کی ذمہ داری ہے، غفلت برداشت نہیں۔ چیف سیکرٹری

چیف سیکرٹری کا نگہبان رمضان پیکج کیلئے مستحق افراد کی تصدیق کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک کیا جائے۔ چیف سیکرٹری

چیف سیکرٹری نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر طلب کر لی۔

اجلاس میں تمام اضلاع میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا موازنہ پیش کیا گیا۔

سیکرٹری صنعت اور متعلقہ افسران نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

گزشتہ پانچ روز میں پرائس مجسٹریٹس نے تقریباڈیڑھ لاکھ مقامات کی چیکنگ کی۔ بریفنگ

گرانفروشی پر 180مقدمات درج،566افراد کو گرفتار کیا گیا۔ بریفنگ

نگہبان رمضان پیکج کے تحت تقسیم ہونے والے راشن کے معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ بریفنگ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں راشن بیگ میں فراہم کی جانیوالی اشیاء کے معیار کو چیک کر رہی ہیں۔ بریفنگ

تقسیم کئے گئے راشن بیگز کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ بریفنگ

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، صنعت، خوراک، زراعت کے سیکرٹریز، چیئرمین پی آئی ٹی بی ور متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت۔

تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

Leave a reply