وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت کمشنر آفس لاہور میں اجلاس

0
42

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ضلع لاہور کی ری ویمپنگ کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا, کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر اور دیگر متعلقہ افسروں کی شرکت ۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع لاہور میں شہری سہولیات میں اضافے پر غور، ری ویمپنگ کی مانیٹرنگ کیلئے منتخب نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جائیں گی، بلدیہ عظمی، واسا، ایل ڈی اے ڈپلیکشن سے گریز کریں، سکیموں کی تفصیل جمع کرائیں۔

ری ویمپنگ پروگرام کے بعد لاہور کے تمام ایریاز میں بہترین سہولیات موجود ہونگی، کام کرنے والے ادارے ری ویمپنگ سکیموں کی جی آئی ایس میپنگ یقینی بنائیں، صوبائی وزیر کی بند روڈ پر عارضی طور پر سیوریج واٹر کی نکاسی کے انتظامات کی ہدایت۔

میکانزم کا سخت سسٹم نافذ کریں گے، کمیونٹی کو ساتھ شامل کرنا ہوگا، وزیراعلی کے حکم پر طے شدہ ڈیڈلائن پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنائیں گے، شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کا نظام بھی موثر بنائیں گے، صوبائی وزیر کی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسروں کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت۔

ستھرا پنجاب اور "اب گائوں چمکیں گے” پروگرامز کے تجربات مدنظر رکھیں گے، روڈا عزیز بھٹی ٹائون میں سیوریج کے مسائل کا مستقل حل تلاش کرے، یومیہ بنیادوں پر واسا، ایل ڈی اے اور بلدیہ عظمی کی سکیموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Leave a reply