وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس

0
58

پاکستان ٹوڈے: این جی اوز کے زیر انتظام سکولوں کی کارکردگی پر بریفنگ لی، وزیر تعلیم کو پیما کی مجموعی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر نے سکولوں میں تعلیمی معیار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا،وزیر تعلیم کی پیما کو آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت، آؤٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں۔

تدریسی معیار بڑھانے کیلئے ٹیچر ٹریننگ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ رانا سکندر حیات تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر کی طلبہ کو ایک وقت کا کھانا مہیا کرنے کیلئے منصوبہ سازی کی بھی ہدایت ، ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کیلئے بھی ورکنگ کی جائے۔ مدر چائلڈ ایجوکیشن پر ہفتہ میں ایک روز بطور آگاہی یوم مختص کیا جائے۔ رانا سکندر حیات

Leave a reply