وزیر خزانہ نے بجٹ کی منظوری پر اسمبلی ملازمین کو خوشخبر ی دے دی

0
48

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) اسمبلی ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ اعزازیہ کے طور پر دینے کا اعلان کردیا

ڈپٹی سپیکر ظہیر چنڑ نے گلوٹین قانون کا اطلاق کر دیا، پنجاب اسمبلی نےجیلز اینڈ کونویکٹ سیٹلمنٹس کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23کی مد میں 23ارب 25کروڑ 12لاکھ 9ہزارکے مطالبات زر منظور کرلیں،۔

پنجاب اسمبلی نے پبلک ہیلتھ کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23کی مد میں 6ارب 38کروڑ 26لاکھ سات ہزار کے مطالبات زر منظور کرلیں، پنجاب اسمبلی نےویٹنری کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23کی مد میں 2 ارب 64کروڑ 18لاکھ 80ہزار کے مطالبات زر منظور کرلیں۔

پنجاب اسمبلی نے متفرق ڈیپارٹمنٹس کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23کی مد میں 66کروڑ 40لاکھ ایک ہزار روپے کے مطالبات زر منظور کرلیں۔

مصنف

Leave a reply